نئی دلی :کسانوں کے مارچ کو روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ
نئی دلی:
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے کل (منگل کو) کسانوں کے دلی چلو مارچ کوروکنے کیلئے پورے دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔
انتظامیہ نے پورے ایک مہینے میں نئی دلی میں دفعہ 144نافذ کی ہے ۔ دلی پولیس کے کمشنر سنجے اروڑہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ریلیاں اور جلوس نکالنے اور سڑکوں کو بلاک کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ دلی پولیس نے دارالحکومت میں کسانوں کی داخل ہونیوالی ٹریکٹر ریلیوں پربھی پابندی عائد کی ہے ۔کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال نے میڈ یا کو بتایا ہے کہ ‘دہلی چلو’ مارچ میں شرکت کا اعلان کرنے والے کرناٹک اور مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں کے بہت سے کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔کسانوںکی تنظیموںسمیوکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ 200سے زیادہ کسان تنظیمیںفصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت کے لیے قانون کے نفاذ سمیت اپنے مطالبات کے حق میں کل دلی کی طرف مارچ کریں گی ۔