مغربی بنگال : بی ایس اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے 4بچے ہلاک
کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک المناک حادثے میں 4 بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے معصوم بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کو قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے چوپڑا میں بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ڈرین پائپ کی تنصیب کیلئے کھدائی کررہے تھے کہ قریب ہی کھیلنے والے بچے گھڑے میں گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان بتاتی جاتی ہیں۔ بی ایس ایف اہلکار ڈرین پائپ کی تنصیب کی غرض سے زمین کی کھدائی کیلئے بھاری مشینرنی اور ٹریکٹراستعمال کر رہے تھے۔ اچانک زمین دھنسنے کی وجہ سے بچے گھڑے میں گر کر ہلاک ہو گئے ۔اس واقعے کے بعدمتاثرہ خاندان غفلت کے مرتکب بھارتی بی ایس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مقامی سیاسی جماعتوں نے بھی واقعے کی تحقیقات پر زوردیا ہے ۔