بھارت

ملکار جن کھڑگے کی کانگریس پارٹی کے رہنمائوں پر ای ڈی کے چھاپوں پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی20فروری(کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ملکارجن کھڑگے نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 9 سال میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مارے گئے 95فیصد چھاپے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ہیں جن میں بیشتر کانگریس پارٹی کے لیڈرشامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ رائے پور میں کانگریس کے ورکرزکنونشن سے قبل ای ڈی نے پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جس سے بی جے پی کی بزدلی ظاہر ہوتی ہے ۔ ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ ہم ان بزدلانہ دھمکیوں سے گھبرائیں گے نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت میں جمہوریت کو کچلنے کی بی جے پی کی کوششوںکاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھی ایک ٹویٹ میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button