مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : بھارتی کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

Tarigami leads protest in Jammu in support of agitating Indian farmers

جموں:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جموں شہر میں بھارتی کسانوں کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔بھارت میں کسان اپنی فصلوں کی امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور قرضوں کی معافی کے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، محمد یوسف تاریگامی نے جو سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز کی مقبوضہ کشمیرشاخ کے صدر بھی ہیں اس موقع پر کہاکہ وہ سمیوکت کسان مورچہ کی طرف سے دی گئی بھارت بھر میں ہڑتال کی حمایت میں تجارتی انجمنوں اور فیڈریشنوں کے ساتھ مل کر احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مخالف، کسانو ں کے حق میں نعروں کی گونج میں مظاہرین مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر جمع ہوئے اور پرامن احتجاج کیا۔ تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی ۔یوسف تاریگامی نے کہاکہ گزشتہ سال کسان رہنماء ایک طویل جدوجہد کے بعد،مودی حکومت کو کسان دشمن تین متنازعہ قوانین کو منسوخ کرانے میں کامیاب رہے تھے۔ مودی حکومت نے ان کئی وعدے بھیکیے تھے لیکن انہیں آج تک پورا نہیں کیاگیا اور کسان ایک با ر پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button