مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ نے حال ہی میں ہونے والے نام نہاد انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی کامیابی کے بعد آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حلف برداری کی تقریب سری نگر کے ”کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر“ میں منعقد ہوئی ۔ مودی حکومت کے تعینات کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے نامزد کردہ وزراءسے حلف لیا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے ، کانگریس رہنما راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے 2018میں مقبوضہ علاقے کی اسمبلی تحلیل کر کے علاقے میں صدارتی راج نافذ کر دیا تھا۔ بعد ازاں اگست2019میں بی جے پی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی۔
حالیہ نام نہاد اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے آپس میں اتحاد کیا تھا اور دنوں نے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کی کل 90نشستوں میں سے 48پر کامیابی حاصل کی ۔ بی جے پی نے29جبکہ محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے 3سیٹوں پر کامیابی حل کی ہے۔عام آدمی پارٹی نے ایک نشست جبکہ باقی نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خو دارادیت کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں مقامی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کو جتوا کر بی جے پی کے کشمیر مخالف اقدامات اور اسکی ناروا پالیسوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا بھر پور اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button