مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام: آتشزدگی کے واقعے میں دو مکان خاکستر

سرینگر18 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔
بڈگام کے علاقے نارہ بل میں رات کے وقت علی محمد کالو اور مشتاق احمدہاندرو نامی شہریوں کے دو منزلہ مکان جل گئے۔آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔ حکام نے بتایا کہ واقعے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دونوں گھروں کی بالائی منزلیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button