مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری، پونچھ اضلاع میں 29ویں دن بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

جموں 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شروع کیا گیافوجی آپریشن آج مسلسل 29ویں دن بھی جاری رہا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان اضلاع کے علاقوں تھنہ منڈی اور مینڈھر میں اپنی کارروائیاںجاری رکھیں۔ادھربھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز اور بدنام زمانہ ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع ریاسی کے کئی علاقوں میں کارروائیاںشروع کی ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے سرینگر، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فورسز محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کی آڑ میںلوگوں کو ہراساںکررہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button