مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کے احساسات ، جذبات اور امنگوں کو روندا جارہا ہے : فاروق عبداللہ

farooq abdullahسرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ کشمیری عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں اور ایک غیر جمہوری نظام میں ان کے احساسات، جذبات اور امنگوں کو روندا جارہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوںکو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اورہر حال میں مستعد، پرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ کشمیری عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں اور ایک غیر جمہوری نظام میں ان کے احساسات، جذبات اور امنگوں کو روندا جارہاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button