مقبوضہ جموں و کشمیر

‘ ڈی ایف پی“ کی مسلم کانفرنس پر پابندی کی مذمت

images (2)سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جماعت جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ( ڈی ایف پی ) نے مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ( ڈی ایف پی ) کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی حق پر مبنی کشمیریوں کی جاری جدوجہد کو دبانے کی مذموم بھارتی مہم کا حصہ ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم کانفرنس پر پابندی سرار بلا جواز ، غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے کیونکہ یہ تنظیم مکمل طور پر سیاسی ہے جو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی بات کرتی ہے۔
ترجما ن نے کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے ذریعے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو ہرگز کچل نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنے عظیم مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتے جس کے لیے انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔مسلم
کانفرنس پر پابندی کا اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس “پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ مودی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر , جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button