بھارت

وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر شہباز شریف کودل خالصہ کی مبارکباد

dalkhalsa

امرتسر: بھارت میں سکھوں کی تنظیم” دل خالصہ” نے پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر محمد شہباز شریف کو مبارکباد یتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان موجودہ بحران سے نکلے گا اور جنوبی ایشیا کی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپناکردار اداکرے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دل خالصہ کے سیکریٹری برائے سیاسی امور کنور پال سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، ہم پنجاب کے سکھ آپ کی کامیابی کے لیے دعائوں کے ساتھ آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ آگے کا راستہ مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں سکھ برادری کو سماجی، مذہبی اور سیاسی تبلیغ کے مزیدمواقع ملیں گے۔انہوں نے سکھ مسلم دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گرو نانک کے بچے سکھ پڑوس میں اپنی منفرد شناخت، سیاسی خواہشات اور خود مختار حیثیت کے تحفظ کے لیے شہبازشریف سے توجہ اور مداخلت کی توقع رکھتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button