APHC-AJK

ویبینارمیں مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیاگیا

WhatsApp Image 2024-03-08 at 8.18.46 PM

اسلام آباد:خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنزاور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے زیر اہتمام "خواتین کے حقوق: مساوات کی طرف سفر” کے عنوان سے ایک ویبینار منعقد کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویبینار کے مقررین میں انسانی حقوق کی امریکی علمبردار میری سکلی، جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت برطانیہ کی چیئرپرسن نائلہ شریف؛ آسٹریلیا سے ڈاکٹر فارا، صاحبزادی مردیہ سلطانہ فیض پوری، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر سائرہ شاہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ڈاکٹر شاہین اختر شامل تھیں۔ پینلسٹس نے کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے اورانہیں انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کشمیری خواتین کی آواز کو بلند کرنے اور ان کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کامطالبہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے خواتین کے عالمی دن کی اہمیت کواجاگر کیا اور دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے احترام کی کوششوں پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button