بھارت

پولیس اہلکاروں نے نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کو لاتیں مار کر کچھ غلط نہیں کیا، بی جے پی رہنما

Raja sing BJP

نئی دلی:بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں سڑک کنارے نماز اداکرنے والے مسلمانوں پر پولیس تشدد کی جہاں دنیابھر میں مذمت کی جا رہی ہے لیکن بی جے پی کے انتہا پسند رہنما پولیس کی حمایت میں بھر پور بیان بازی کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی جے پی رہنما راجہ سنگھ جو نفرت انگیز بیان بازی کے لیے مشہور ہیں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس“ پر لکھا ”سڑک کنارے نماز ادا کرنا کونسی سمجھداری ہے، میں اس معاملے میں دلی پولیس کے ساتھ ہوںجس نے کچھ غلط نہیں کیا۔“
یاد رہے کہ گزشتہ روز نئی دلی کے علاقے اندر لوک میں پولیس نے سڑک کنارے نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button