مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

جموں یکم دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں و کشمیرسوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیویندر سنگھ نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں شدید سرد موسم کے باوجود بھارتی فوجی چھاپوں کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کشمیری نوجوانوں، بچوں اور بوڑھوں کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین کی وجہ سے بھارتی فوجی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کی دھجیاں اڑار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی ترقیوں اور انعامات کی لالچ میں بے گناہ کشمیریوںکا مسلسل قتل عام جاریر کھے ہوئے ہیں۔ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے لہذا بھارت کو چاہیے وہ اقوام متحدہ میںکئے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کرے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے اور اس عمل میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button