بھارت

منی پور: پولیس نے 294لوگوں کو گرفتار کرلیا

manipur-india-1امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پولیس نے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 294لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولسی نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور انڈین جوڈیشل کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 294افراد کوگرفتار کرلیا ۔پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریاست کے حساس علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 139چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس دوران چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 294لوگوںکومختلف دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست میں گزشتہ سال مئی سے شرو ع ہونیوالی پر تشددجھڑپوں کئی سو افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھرہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button