بھارت

مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش

سرینگر 25اگست (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پولیٹیکل ریزس ٹنس موومنٹ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میں سرینگر اور سوپور میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر پیپلز ریزس ٹنس موومنٹ کا ایک وفد محمدسلطان کی قیادت میں شوپیاں گیا اور شہید نوجوانوں شکیل احمد اور عبدالحمید کے اہلخانہ سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ بھارتی فوجیوں نے شکیل احمد اور عبدالحمید کو گزشتہ روز سوپور قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ محمد سلطان نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ کشمیری حق پر مبنی اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بھارتی فوجیو ں کی طرف سے حالیہ دنوں کے دوران مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر شہید کیے گئے تمام کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button