انسانی حقوق

بھارت نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کرنے کیلئے چھٹی سنگھ پورہ جیسے قتل عام کرائے، مشعال ملک

download (5)اسلام آباد: پیس اینڈ کلچر آرگنائزیش کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کرنے اور اسے دہشت گردی کا رنگ دینے کیلئے چھٹی سنگھ پورہ جیسے قتل عام کرائے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں ناکام رہا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں 24برس قبل پیش آنے والے چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کے مجرم بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا دنہیں دی گئی اور وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوجیوںنے رات کی تاریکی میں بے گناہ سکھوں کا قتل عام کیا اور اس بہیمانہ کارروائی کاذمہ دار کشمیریوںکو ٹھہرانے کے لیے پانچ کشمیریوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا لیکن بعد میں تحقیقات سے ثابت ہوا تھاکہ یہ پانچوں افراد بے گناہ تھے اور انکا سکھوں سے قتل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں قتل عام کی اس طرح کی لرزہ خیز کارروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکی اور نہ ہی آزادی پسند کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اوروہ بھارتی غلامی کاطوق توڑنے کیلئے انتہائی پرعزم ہیں۔

مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ 20مارچ 2000کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے بھیس بدل کر سکھ برادری کے35 افراد کو قتل کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button