انسانی حقوق

جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ

حریت رہنماوں کیطرف سے کشمیریوں سے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل
01

سرینگر26 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ بھارت اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارتی قبضے کے خاتمے اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد تک جاری رکھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر پر حملہ ایک ننگی جارحیت تھی۔ انہوں نے اسے کشمیریوں کے سیاسی اور جمہوری حقوق پر ایک ظالمانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منحوس دن نام نہاد جمہوری ریاست نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کرکے بین الاقوامی قانون کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ ظالم بھارت کے ہاتھوں مصائب سہنے کے باوجود کشمیر کے بہادر عوام نے خطے پر اس کے تسلط کو کبھی قبول نہیں کیا اور بھارتی بالادستی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔شبیر احمدشاہ نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد اور عظیم مقصد کے لیے ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت 27 اکتوبر 1947 کو طاقت اور دھوکے سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے بعد سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے اور بھارت اور عالمی برادری پر واضح کر دیں گے کہ وہ بھارت کے جبری قبضے کو قبول نہیں کرتے اور بھارتی غلامی سے نجات تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئر ہلال احمد وار نے سرینگر میں اپنے بیان میں 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر حملے کو بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک سیاہ دھبہ قرار دیا۔ انہوں نے تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی ساکھ، مقصد اور وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ اور سفاکانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 27 اکتوبر کو دی گئی ہڑتال کی کال کوبھر پور طریقے کامیاب بنائیں۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور جموں و کشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے بھی اپنے بیانات میں کشمیریوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button