مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کو ایک نیامشین پستول فراہم کیاگیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کو ایک نیا مشین پستول ”اسمی” فراہم کیاگیاہے جو ایک جدید پستول کے ساتھ ساتھ ایک سب مشین گن کا کام بھی کرتا ہے اور گھر وں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسمی کو کرنل پرساد بنسود نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)کے تعاون سے ڈیزائن کیاہے اور اسے” لوکیش مشینز ”نے تیار کیا ہے۔ اسے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آپریشنز کے لیے ذمہ دار فوج کی شمالی کمان میں ایک اہم اضافہ سمجھاجا رہا ہے۔تاہم اس کی شمولیت سے شہریوں کی حفاظت پر اس کے اثرات کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ اسمی ایک پستول کے ساتھ ساتھ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس سے گھروں پر چھاپوں اوردیگر کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجاسکتاہے۔ایک سینئرفوجی افسر نے نے بتایاکہ کہ اسمی مشین پستول ”خودکفیل بھارت کی کوشش ” کے لیے ایک اہم کامیابی ہے جس سے ہماری مقامی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس ہتھیار کے استعمال سے جہاں عام شہری اکثر فوجی کارروائیوںکے دوران نشانہ بنائے جاتے ہیں،لوگوں کی زندگیوں کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا استدلال ہے کہ اسمی کا اضافہ شہریوں کی زندگیوں میں بڑھتی ہوئی فوجی مداخلت کی طرف اشارہ ہے جس سے عام شہریوں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے مقامی آبادی کو اس کے اثرات سے بچانے کے لیے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔