بھارت

مودی حکومت لداخ میں مقامی منتخب اداروں کا مذاق اڑایا، کانگریس

ram ramesh

نئی دلی: انڈین نیشنل کانگریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے لوگوں کی مطابات کی طرف عدم توجہی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں نے کہا کہ لداخ کے لوگ مودی حکومت کی تانہ شاہی کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت لداخ کے منتخب اداروں کا مسلسل مذاق اڑا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کے کارکن سونم وانگچک نے خطے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کی طرف توجہ دلائی ہے جو اپنے مطالبے کے حق میں گزشتہ 16 دنوں سے لیہہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button