بھارت

اتراکھنڈ:ہندو توا غنڈوں نے مسلمانوں کو نماز ترایح ادا کرنے سے روک دیا

دہرہ دون05اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع نینی تال میں ہندو توا غنڈوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح ادا کرنے سے روک دیا اور امام سمیت دیگر لوگوںکو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نینی تال کے علاقے ہلدوانی کے رہائشی عمیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بجرنگ دل کے ارکان نے نماز تراویح میں خلل ڈالا جو ایک گھر میں ادا کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے تہہ خانے کو مسجد کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ چالیس کے لگ بھگ ہندو توا غنڈ ے مکان کے باہر جمع ہوئے او رہنگامہ آرائی شروع کر دی۔انہوں نے مسلمانوں کو نماز ترایخ روکنے پر مجبور کیا ۔ غنڈوں نے امام مسجد اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
بعد ازاں علاقے کے مسلمانوں نے واقعے کے خلاف ہلدوانی تھانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔انہوںنے تھانے کے باہر نینی تال شاہراہ بھی بند کر دی اور حملہ آوروںکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button