بھارت

افغانستان نے نئی دلی میں اپنا سفارتخانہ مستقل طور پر بند کردیا

1نئی دلی: افغانستان نے بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی میں اپنے سفارتی مشن کو بندکرنے کے بارے میں ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے، افغان سفارتخانے نے کہاہے کہ”بھارتی حکومت کی طرف سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے 23 نومبر سے نئی دلی میں اپنا سفاتخانہ مستقل طورپر بند کیاجارہا ہے "۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ فیصلہ رواں سال30ستمبر کو سفارتخانے کی جانب سے پہلے آپریشن بند کیے جانے کے بعد کیا گیا تھا، یہ اقدام اس امید پر کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے موقف میں مثبت تبدیلی آئے گی تاکہ سفارتی مشن کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جا سکے۔سفارت خانے نے مزیدکہا ہے کہ بعض لوگ اس اقدام کو اندرونی تنازعہ قرار دینے کی کوشش کر سکتے ہیں، جس میں مبینہ طور پر ایسے سفارتکار بھی شامل ہیں جنہوں نے طالبان سے بیعت کی ہے۔ تاہم یہ فیصلہ پالیسی اور مفادات میں وسیع تر تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔بیان کے مطابق افغان سفارت کاروں نے مشن کو مکمل طور پر بھارتی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ اب یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ مشن کی تقدیر کا فیصلہ کرے، چاہے اس کی بندش برقرار رکھے یا طالبان سفارت کاروںکے حوالے کرنے سمیت متبادل آپشنز پر غور کرے۔بیان میں افسوس ظاہر کیاگیا ہے کہ نئی دلی میں افغان مشن کا خاتمہ بھارت میں افغان جمہوریہ کے اختتام کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان نے مودی حکومت کے رویہ کی وجہ سے یکم اکتوبر سے نئی دلی میں اپنے سفارتخانے کو عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button