بھارت: اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے دلت شخص کو قتل کردیا

لکھنو 07 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوانتہاپسندوںنے ایک 30 سالہ دلت شخص کو مارمار قتل کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منشی گوتم نامی دلت نشے کی حالت میں ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ ریاست کے علاقے بھدوہی کے گاو¿ں بروا پہاڑ پور میں اسپیڈ بریکر پر جانے کے بعد گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔بی جے پی اورآرایس ایس سے وابستہ ہندو انتہاپسندوں نے اسے نے پکڑا اورشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ایک پولیس افسر نے منشی گوتم کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: