بھارت

اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو تمام ریاستوں کاحشر جموں وکشمیر جیسا ہوگا: وزیراعلیٰ تامل ناڈو

CAA Tamil Nadu CM Stalinچنئی :  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت کی تمام ریاستوں کا حشر جموں وکشمیرجیسا ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم کے اسٹالن نے انتخابی مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہی فیصلہ کریں گے کہ ملک کو جمہوری رہنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت میں کوئی وفاقی نظام ، کوئی جمہوری نظام نہیں ہوگااورکوئی پارلیمانی جمہوریت نہیں ہوگی بلکہ ملک میں کوئی ریاستیں نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اس کو تقسیم کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے قراردینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 5سال سے انتخابات نہیں ہورہے اور اب پارلیمانی انتخابات کے ساتھ بھی اسمبلی انتخابات نہیں کرائے جارہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا تامل ناڈو سمیت تمام ریاستوں کو بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا طرز حکومت آمرانہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اختیارات کے غلط استعمال پر تنقید کرتے ہوئے ڈی ایم کے لیڈر نے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت کا تسلسل تامل ناڈو سمیت پورے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button