بھارت

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کچل دیا جائے گا: بی جے پی رہنما

نئی دہلی 23 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رامیشور شرما نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک بات ہر کسی کو کان کھول کر سننی چاہیے کہ یہ بھارت ہے۔ یہاں باباصاحب کا آئین چلتا ہے۔ اگر بھارتی سرزمین پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تو آپ کو کچل دیا جائے گا۔ بی جے پی رہنما نے کہا اگر آپ نے اپنی ماں کا دودھ پیا ہے تو افغانستان میں طالبان کے ساتھ کچھ دن گزاریں۔ کچھ دن پاکستان میں رہ کر دکھائیں۔ رامیشور شرما نے کہا کہ اگر آپ ملک کے خلاف بدتمیزی کریں گے تو قانون کی لاٹھی اور کوڑے دونوں ہوں گے اور جو بچانے آئے گا اسے بھی سزا دی جائے گی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے پہلے رامیشور شرما نے کانگریس کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ شرما نے کہاتھا کہ کانگریس اور طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اس وقت پوری دنیا میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت نہیں کررہی ہے۔ وہ اپنے دوست ممالک پاکستان اور چین کو افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button