جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثات میں خاتون جاں بحق، 15افراد زخمی

imagesجموں07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع راجوری کے علاقے مندر گالا میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک 50سالہ خاتون رضیہ بیگم جاں بحق جبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت نگینہ بیگم، سلیمہ بیگم، محمد شکیل، محمد تاج، محمد فاروق اور تین بچوں علیزہ، فرحان فاروق اور محمد فیضان کے طور پرہوئی ہے۔
دریں اثناء ضلع ریاسی میں ارناس-ریاسی روڈ پر بابا موڑ کے مقام پر ایک منی بس کے دریائے چناب میں گرنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button