لبریشن فرنٹ کا اشفاق مجید ، شبیر صدیقی، ڈاکٹر گورو دیگر شہداءکو خراج عقیدت
سرینگر:جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے ممتاز مزاحمتی رہنماوں اشفاق مجید وانی، شبیر صدیقی، بشارت رضا اور دیگر شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اشفاق مجید وانی کو 0 3مارچ 1990 کو سرینگر میں شہید کیا تھا۔فوجیوں نے شبیر صدیقی ، شفیع میر، مبارک لون، مدثر لون، اقبال صوفی، محمد حنیف، ناصر، بشیر احمد خان، داو¿د خان، محمد سکندر خان، عبدالمجید میر، بشیر احمد حاتم، عارف، گلاب خان، ریاض خان، عبدالرشید ریشی، عبدالرشید میر، منظور احمد خان، مظفر احمد خان، بشیر احمد خان، غلام احمد بٹ اور محمد عمران کو 30مارچ1996کو سرینگر کے علاقے درگاہ حضرت میں شہید کیا تھا۔ فوجیوںنے 24مارچ1996کو جے کے ایل ایف کے بشارت رضا، سلمان یاور عرف مشتاق ملک، دلاور خان، وسیم کرنل، ٹیپو سلطان، مشتاق صوفی، نصیر الدین، سلمان عبدالرشید شاہ، سجاد احمد اور میر اکبر کو شہید کر دیا تھا۔
تنظیم کے ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں تمام شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکی بیش بہا قربانیوںکی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔ محمد رفیق ڈار نے شہداءکے مقدس مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوںنے ڈاکٹر عبدالاحد گورو شہید کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔