مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی لوگوں کو خاموش کرانے کیلئے دھونس و دبائو کا استعمال کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

جموں16 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرزوردیا ہے کہ وہ دھونس و دبائو کے ذریعے کشمیریوں کو خاموش کرانے کی بجائے ان کے دل جیتنے کی کوشش کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع پونچھ کے علاقے حویلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کشمیریوں کواگست 2019 میں دفعہ 370کی منسوخی اور جموں وکشمیر کی دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کے بعد ان کے پاس جو حقوق بچ گئے تھے ان سے بھی محروم کر رہی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی کے اتحاد کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ان کا بی جے پی سے اتحاد تھا تو انہوں نے اسے دفعہ 370کی منسوخی سے روکے رکھااور پی ڈی پی بی جے پی کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی رہی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں ہر کوئی پریشان ہے چاہے وہ جموں ہو یا کشمیر کیونکہ تمام معاملات لاٹھی کے زور پر چلائے جارہے ہیں۔جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پران کے موقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں پی ڈی پی کی سربراہ نے کہاکہ انتخابات ان کا مقصد نہیں ہیں لیکن انتخابات لوگوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے ایک جمہوری ہتھیار ضرورہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button