مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کشمیر کو بھارت بھر میں جابرانہ پالیسیوں کے لیے آزمائشی میدان کے طور پر استعمال کر رہی ہے، محبوبہ

peoples-democratic-party-pdp-president-mehbooba-muftiسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے خبردار کیا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کو جابرانہ اقدامات کی ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارت میں حزب اختلاف کے اتحاد”انڈیا“ کی طرف سے نئی دہلی میں منعقدہ ایک بڑی ریلی سے خطاب کے دوران نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو بدعوانی کے بے بنیاد الزامات میں ملوث کر کے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں اور اپنی اور دیگر سیاسی رہنماﺅں عمر عبداللہ ،فاروق عبداللہ اور دیگر کی بلا جواز نظر بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں جبر و استبداد کے جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اب اس نے ایسے ہی ہتھکنڈوں کابھارت بھر استعمال شروع کر دیا۔
محبوبہ مفتی نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ حکومتی ناانصافیوں کے خلاف متحد ہوں اور آئین کے تحفظ کیلئے ڈٹ جائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button