بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کوٹ مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

نئی دہلی 12 فروری (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی نئی حد بندی کے خلاف دائر درخواست پر کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔
سپریم کورٹ سری نگر کے رہائشیوں حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب مٹو کی طرف سے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔
وزارت داخلہ برائے قانون و انصاف نے6 مارچ 2020 کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حلقہ بندی کے لیے سپریم کورٹ کی سابق جج رنجنا پرکاش ڈیسائی کی سربراہی میں ایک حد بندی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ حدی بندی کی مشق 5 مئی 2022 کو مکمل ہوئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button