مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : بی ایس ایف کانسٹیبل پتھر لگنے کے باعث ہلاک

جموں25 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کا ایک کانسٹیبل لڑھکتے پتھر کی زد میں آنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بی ایس ایف کانسٹیبل ضلع کے علاقے پیر کی گلی پنچال کے قریب پتھر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ نثار حسین نامی کانسٹیبل لکڑی کاٹ رہا تھا جب اس پر پتھر آلگا۔اسے بے ہوشی کی حالت میں گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سورنکوٹ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کانسٹیبل بی ایس ایف کی92 بٹالین میں تعینات تھا اور فی الوقت چھٹی پر تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button