مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرکے بھارت کا بیڑا غرق کررہی ہے: فاروق عبداللہ
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب سے بڑی لٹیری جماعت ہے جو ہندوئوں، مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کو تقسیم کرکے بھارت کا بیڑا غرق کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرتین خاندانوں نے جموں و کشمیر کو لوٹا ہے تو انہوں نے مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کے ساتھ مل کر حکومت کیوں بنائی، وہ بھی تولٹیرے تھے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی بھارت کو مضبوط بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن وہ صرف دھوکہ دہی کے ذریعے اپنے اقتدار کو مضبوط کر رہی ہے۔