مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فضائیہ کی سرینگر جموں ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی مشق

2024-04-02 17_58_13-https___kashmirvision.in_2024_04_01_iaf-conducting-trial-run-for-emergency-landiسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں سرینگر جموں ہائی وے پررات کے وقت ہنگامی لینڈنگ کی مشق کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے سرینگر جموں شاہراہ پر 3.5کلومیٹر طویل ہنگامی لینڈنگ اسٹرپ پر رات کے وقت آزمائشی مشق کی۔ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے رات کے وقت ہائی وے پر کم از کم نو ٹرائلز کیے، جو تقریبا صبح پونے چار بجے شروع ہوکر ساڑھے چار بجے تک جاری رہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مشق کے دوران ہائی وے پر ٹریفک کو متبادل راستے سے موڑ دیا گیاتھا جبکہ ہائی وے کے دونوں اطراف کے علاقوں کو مکمل طور پر سیکورٹی کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ لینڈنگ کی مشق کے دوران چنوک ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button