پاکستان

پاک فوج کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت،مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

فوج کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

راولپنڈی :پاک فوج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے نئی دہلی کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی فورسز تلاشی آپریشنوں کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر انکی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 370 کی معطلی برقرار رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں پر ہونے والے مظالم سے پوری دنیا آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور وہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات کا ہمیں ادراک ہے، بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری کے لیے جو اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کی سول و عسکری قیادت اس سے بخوبی آگاہ ہے۔
انہوںنے بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہا ں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں، مسیحی باشندوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہندو انتہا پسندمساجد، گرجا گھروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مذہبی جبر کا یہ سلسلہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے چشم کشا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکوں کو قوت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ بیرون ملک سکھ رہنماﺅں کو ماروائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں، افغانستان کو چاہیے کہ وہ خارجیوں اور دہشتگردوں کو پاکستان پر فوقیت نہ دے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے دل و جان سے کوششیں کیں، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم رہا ہے اور ہم کئی ملین افغان باشندوں کی دہائیوں سے میزبانی کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف طویل اور مشکل جنگ لڑ رہی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے نیٹ ورک پکڑنے اور دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال انسداد دہشتگردی آپریشنز کے دوران 383 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ جنگ ان شا اللہ آخری دہشتگرد اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ڈی جی ائی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان قدرتی آفات اور ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔KKS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button