مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ:بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 46ویں راشٹریہ رائفلز ، سپیشل آپریشن گروپ اور پیرا ملٹری” سی آر پی ایف “کی 53ویں بٹالین کے اہلکاروںنے آج ضلع کے گاﺅں ہیون کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی شروع کی۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔