جموں

ریاسی :ویشنو دیوی چیئرلفٹ منصوبے کے خلاف ہڑتال کا تیسرا دن

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع ریاسی کے علاقے کٹرہ میں ویشنو دیوی چیئرلفٹ منصوبے کے خلاف ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منصوبے کیخلاف علاقے کی تاجر برادری اور دیگر محنت کش طبقے کی ہڑتال کے باعث تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ بدھ کے روز بھارتی پولیس نے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا اور کئی مظاہرین گرفتار کیے تھے۔
کیبل منصوبے کےخلاف خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھوک ہڑتال بھی کر رہی ہے۔ منصوبے کیخلاف ہڑتال کی کال کٹرا سنگھرس سمیتی نے دے رکھی ہے ، سنگھرس کاکہنا ہے منصوبے سے مقامی باشندوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ جائے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button