بھارت

راجستھان: گیس ٹینکر اور ٹرک میں تصادم، 14 افراد ہلاک، 80 زخمی

جے پور:بھارتی ریاست راجستھان میں جے پوراجمیر شاہراہ پر ایل پی جی ٹینکر کے ایک ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ایک اسکول کے قریب پیش آیا ۔ تصادم کیوجہ سے ایل پی جی ٹینکر کے آو¿ٹ لیٹ نوزل کو نقصان پہنچا جس سے گیس لیکج ہوئی اور آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی اور ٹرکوں، بسوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت کم از کم37 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینکر کے پیچھے اور مخالف سمت سے آنے والی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔
ایس ایم ایس میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر دیپک مہیشوری نے 14 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔
حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button