بھارت

جھار کھنڈ :ہندو توا غنڈوں نے پچاس سالہ مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

رانچی:بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع جمشید پور میں ہندو تواغنڈو ں نے ایک پچاس سالہ مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے تاج الدین نامی شخص کو 8دسمبر کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔وہ قریباً ایک ہفتے تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدچلا بسا۔ مقتول کے بیٹے تبریز عالم کی طرف سے پولیس میں در ج کرائی گئی شکایت میںکہا گیا کہ اس کے والد سبزی خریدنے اور دیگر ضروری کاموں کے سلسلے میں آدتیہ پور گئے تھے اور جب وہ واپس گھر لوٹ رہے تھے تو ہندو توا غنڈوں نے چور چور چلاتے ہوئے ان پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے وہاں پہنچنے پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔
تاج الدین کے ایک بھانجے نے کہا کہ ان کے ماموں کو محض ٹوپی اور داڑھی کیوجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button