بھارت

نریندر مودی گورنروں کے ذریعے حزب اختلاف کے وزرائے اعلیٰ کو ہراساں کر رہے ہیں،کیجریوال

نئی دلی 19جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہراساں کرنے اور ان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے گورنروں کا استعمال کر رہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم نہیں ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے کھمم میں بھارت راشٹرا سمیتی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کوعوام کو درپیش مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ انکی سوچ صرف ایم ایل ایز کو خرید کر ریاستی حکومتوں کو گرانے تک محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہا کہ تمل ناڈو، تلنگانہ، دلی اور پنجاب کے گورنر/ لیفٹیننٹ گورنر اپنی اپنی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو ہراساں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گورنر نہیںبلکہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ گورنروں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہیں پانچ سال تک پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے ایک بڑا بنگلہ، ایئر کنڈیشنڈ کار اور دیگر تمام سہولیات دی جاتی ہیں۔دلی کے وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ گورنروں کو مودی کی طرف سے وزرائے اعلی کے لیے مسائل پیدا کرنے اور ان کا کام روکنے کے لیے فون آتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر مودی جی 24 گھنٹے سوچتے ہیں کہ انہیں کس وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنانا ہے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندرمودی اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے سی بی آئی، ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے، کجریوال نے لوگوں سے بی جے پی کو اقتدار سے باہر نکالنے اور ایک نئی حکومت کو منتخب کرنے کا مطالبہ کیا جوبے روزگاری، مہنگائی اوردیگر جیسے ملکی مسائل حل کر سکتی ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button