بھارت
بھارت کے اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹرکی کیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ
کوچی 27مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں بڑھتے ہوئے فضائی حادثات کے دوران بھارتی کوسٹ گارڈ کے ایک ہیلی کاپٹر اے ایل ایچ دھرو کوریاست کیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
کوچی کے علاقے میںہیلی کاپٹر تقریبا 25 فٹ کی بلندی پر تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں جو تربیتی پرواز پر تھا، تین پائلٹ سوار تھے اور ان میں سے ایک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ہنگامی لینڈنگ اس وقت کرنا پڑی جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کی جانچ کر رہے تھے۔بھارتی کوسٹ گارڈ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ممبئی کے ساحل پر بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعداے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹروںکے بیڑے کو 8مارچ سے گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔بھارتی بحریہ نے کہا کہ بحری گشتی جہاز نے عملے کے تین ارکان کو بچا لیاہے۔