مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تباہی و بربادی کا عمل 2019کے بعد مزید تیز ہو گیا ہے، عمر عبداللہ

82f751ca-3bf6-45d0-aca3-6c431dcffbb2سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر لانے کے بھارتی حکمرانوں کے دعوﺅں میں کئی صداقت نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ2019 کے بعد سے علاقے میں جاری تباہی و بربادی کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہیہامہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سرینگر راجوری، پونچھ اور دیگر علاقوں میں حالیہ حملوں اور قتل وغارت کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت مقبوضہ علاقے میں کہیں بھی استحکام نہیں ہے اور لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں بے بہت ترقی ہوئی ہے لیکن زمینی حقائق اسکے برعکس ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے مزید کہا کہ مسائل ومشکلات نے لوگوں کی زندگی انتہائی اجیرن کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button