بھارت

نئی دلی کے میئر کاہندو تہوار کے نام پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم

نئی دلی 05اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی انتظامیہ نے ہندوئوں کے تہوار نوراتری کے نام پر 11اپریل تک گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
جنوبی دلی کے میئر مکیش سورین نے میونسپل کمشنر کے نام ایک مراسلہ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ آج سے 11اپریل تک نئی دلی میں گوشت کی دکانیں بند رکھی جائیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ شہری ادارے کی طرف سے نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایس ڈی ایم سی کمشنر گیانیش بھارتی کو لکھے ایک خط میں، سورین نے کہا ہے کہ نوراتری کے دوران پوجا کرنے کے لیے جاتے ہوئے گوشت کی دکانوں کے سامنے سے گزرتے وقت بھگتوں کے مذہبی عقائد اور جذبات متاثر ہوتے ہیں۔لہذا 11اپریل تک نوراتری تہوار کے دنوں کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کے لیے کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں قصابوں کے نئے لائسنس کی پالیسی میں یہ بھی لکھا جائے گا کہ نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنی ہوںگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button