مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سرینگر میں غیر کشمیری شخص کے اسلام قبول کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی

download (2)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعة الوداع کے موقع پر سرینگر کی درگاہ حضرت بل میں ایک غیر کشمیری شخص کے اسلام قبول کرنے پر بھارتی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ یہ مذہب کی جبری تبدیلی کا معاملہ ہے۔ اسلام قبول کرنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص فیس بک پر وائرل ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کے موقع پر بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی سندیپ نامی شخص اپنی مرضی سے اور بغیر کسی دھونس یادبائو کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button