مقبوضہ جموں و کشمیر

”کشمیری سید علی گیلانی کی برسی پر حیدر پورہ میں انکی قبر پر بھر پور خاضری دیں“، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

pp31

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل یکم ستمبر کو سرینگر حیدر پورہ ان کی قبر پر بھر پور خاضری دی اور ان سمیت دیگر کشمیری شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ”کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں ، سید علی گیلانی اور دیگر شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔
پوسٹروں میں لکھا ہے کہ سید علی گیلانی کی وراثت اور شہداءکی قربانیوں کا احترام اور حفاظت ہمار ا فرض ہے ۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021 کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر دوران نظر بندی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ بھارت نے انہیں 2010سے گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button