APHC-AJK

مولانا شوکت شہید کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت 

Maulana Showkatمظفرآباد: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے تحریک آزادی کشمیر میں ناقابل فراموش کردار کرنے اورثابت قدم رہنے پر  مولانا شوکت شہید کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے ایل ایف کے ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرسے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مولانا شوکت شہید کی انتھک کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مولانا شوکت کو 8اپریل 2011کو سرینگر میں شہید کیاگیا تھا۔رفیق ڈار نے آزادی کے لئے مولانا شوکت کی لگن، امت کے اتحاد کے لیے ان کی کوششوں اور قرآن و سنت کی مستند تعلیمات کی تبلیغ کے لیے ان کی محنت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے فلاحی سرگرمیوں، تعلیم کے فروغ اور سماجی بہبود کے کاموں کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی کے قیام کے لئے مولانا شوکت کے وژن کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا شوکت بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے جس کے ان کے مخالفین بھی معترف ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button