مقبوضہ جموں و کشمیر

راجستھان : ضلع جودھ پور میں کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل

جودھ پور راجستھان، 11 مئی (کے ایم ایس): بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں فرقہ وارانہ تصادم کے دوران کرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جودھ پور کے قصبے بھیلواڑہ میں ایک 22 سالہ ہندو نوجوان کو مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی طرف سے مبینہ طور پر چاقو کے وار کیے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
قتل منگل کی شام کوتاوالی پولس تھانہ علاقہ میں ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ ذاتی تنازع کیوجہ سے پیش آیا۔ ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس معاملے میں اب تک تین ملزم گرفتار کیے گئے جو سبھی نابالغ ہیں۔حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ کو بھی معطل کر دیا ہے ۔
ہندوتوا تنظیموں وشو ہندو پریشد اور ہندو جاگرن منچ نے آج علاقے میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button