مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کامولاناپیر شمس الدین کی وفات پراظہار تعزیت

سرینگر 14 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سرکردہ عالم دین اور تبلیغی جماعت کے بانی رکن الحاج مولاناپیر شمس الدین کی وفات پر اپنی اور اپنے نظر بند چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مرحوم پیر شمس الدین کی طویل اوربے لوث دینی،تبلیغی اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور دعوت و تبلیغ میں صرف کی اورپورے کشمیر خاص طور پر ضلع کپوارہ میں دینی مزاج اور فہم پیدا کرنے میں ایک ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔بیان میں کہاگیا کہ مرحوم پیر شمس الدین کی وفات دینی حلقوں کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ بیان میںمرحوم کے اہل خانہ اور دیگر عزیزو اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کیلئے جنت الفردوس کی خصوصی دعا کی گئی۔
دریں اثناءامام جامع مسجد سرینگر مفتی غلام رسول سامون اور مولانا ایم ایس رحمن شمس پر مشتمل انجمن کا ایک وفد کپوارہ میں مرحوم کے گھرگیا اور ان کے اہل خانہ اور حاضرین تک میرواعظ عمرفاروق کا تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button