مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور میں سی پی آر ایف کیمپ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

سرینگر15مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ۔
قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سوپورقصبے کی اقبال مارکیٹ کے قریب واقع سی آر پی ایف کیمپ میں آگ لگنے سے متعلقہ عمارت کو نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے ۔ فوری طورپرکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button