مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، بانڈی پورہ، شوپیاں، اسلام آباد اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔بھارتی فوجی آپریشن کے دوران علاقوں میں آزادی پسندوں کی موجودگی کا بہانہ بناکر لوگوں خاص طوپر نوجوانوں اور خواتین کو ہراساں اورگرفتار کرتے ہیں اوران سے پوچھ گچھ کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے بھدرواہ، مرمت، جڑانوالی گلی، انگوچک، کھوڑہ، چلیاری، آرہ گام ، چوٹی پورہ، آزاد محلہ، خالصہ چوک، منجکوٹ اور دیگر علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔