مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر بحران کو فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر10 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پیرا ملٹر ی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مزید کمپنیوں کی مقبوضہ علاقے میں تعیناتی پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر بحران کو فوجی نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے اور انہیں مزید خوفزدہ کرنے کیلئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 55 مزید کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں بھیجی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا” جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے کے بعد بھی اضافی دستے مقبوضہ میں لائے جا رہے ہیں،یہاں لوگوں کے پاس سانس لینے کے لیے جو تھوڑی سی جگہ ہے وہ بھی سیکورٹی کے بہانے دبائی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button