بھارت

بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کے آئین کو تبدیل کرنے کے درپے ہیں ، راہل گاندھی

RAHUL-GANDHIعلی راج پور: بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ملک کے آئین کو تبدیل کرنے کے درپے ہیں اور جاری لوک سبھا انتخابات کا مقصد آئین کو بچانا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس حکومت عوام کے مفاد میں ملک میں ریزرویشن 50فیصد سے بڑھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے 22لوگوں کے کروڑوں روپے کے قرض معاف کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی حکومت تمام کسانوں کے قرضے معاف کریگی اور دلتوں، پسماندہ طبقوں اور غریبوں کے لیے ایک فلاحی اسکیم لائی جائیگی۔راہل گاندھی نے ایک بار پھر ذات پات پر مبنی کی مردم شماری پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک میںسیاست کا رخ بدل جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button